وزیراعلیٰ پنجاب کا مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مانگا منڈی کے قریب فیکٹری میں زہریلا کھانا کھانے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔وزیر اعلی نے سیکرٹری لیبر اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔وزیر اعلی نے متاثرہ مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔وزیر اعلی نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

تحقیقات کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -