حکومت نے 100روزہ ایجنڈے کے حوالے سے ویب سائیٹ کا اجراء کر دیا

حکومت نے 100روزہ ایجنڈے کے حوالے سے ویب سائیٹ کا اجراء کر دیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 100روزہ ایجنڈے کے حوالے سے ویب سائیٹ کا اجراء کر دیا ہے ،میڈیا اور عوام اہداف کے حصول کی رفتار کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ جمعرات کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے اعلان کردہ 100روزہ پلان پر تیزی سے عمل کر رہی ہے ، میڈیا یا عوام کے لئے 100روزہ ایجنڈے کو ٹریک کرنے کے لئے حکومت نے باقاعدہ ویب سائیٹ کا اجراء کر دیا ہے ۔کسی بھی وقت www.pm100days.pm.gov.pkپر 100روزہ ایجنڈے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

حکومت

مزید :

صفحہ آخر -