کراچی ، لیاری گینگ وار کاسرغنہ غفار ذکری ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا

کراچی ، لیاری گینگ وار کاسرغنہ غفار ذکری ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا ...

  

کراچی (آئی این پی)لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وارکا مرکزی ملزم غفارذکری ساتھی سمیت ماراگیاہے۔ پولیس اور گینگ وار کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ مقابلے میں دو پولیس اہلکاراور دو راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔کراچی پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی مل گئی۔پولیس چیف امیر شیخ نے بتایا کہ لیاری علی محمد محلے میں پولیس مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں گینگ وار سرغنہ غفار ذکری ساتھی سمیت مارا گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر تین سالہ بچہ بھی جاں بحق ہوا جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ملزمان سے2کلاشنکوف،18اوان بم اور5دستی بم بھی برآمدہوئے ہیں۔کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ مقابلہ2گھنٹے سے زائد جاری رہا، اطلاع ملی تھی غفارزکری لیاری پہنچا ہے، ملزمان نے پولیس پردستی بم بھی پھینکے، مقابلے کے بعد غفارذکری کے گھرسے راکٹ اوردستی بم برآمد ہوئے جبکہ مقابلے میں سب انسپکٹرکوپیٹ میں گولی لگی ہے، جو شدیدزخمی ہے۔اے آئی جی امیرشیخ نے مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے لیے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا آئی جی کو 10 لاکھ روپے انعام کے لیے لکھا ہے، پولیس ،رینجرز اور دیگر ادارے مل کر جرائم کیخلاف سرگرم عمل ہے، ہمیں اپنے شہید ہونے والے اہلکاروں پرفخرہے۔انھوں نے بتایا کہ شہرمیں امن آگیا ہے، بچے کھچے ملزمان سے ہماری جنگ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ مقابلے کی جگہ سے گولیوں کے200 خالی را ؤنڈملے ہیں، مقابلے میں غفارذکری کا ساتھی بھی ماراگیا، مقابلے میں بچے کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کے ذریعے51 بڑے ملزمان پکڑلیے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -