سرکاری اداروں کیخلاف شکایات کو جلد دورکیا جائے،عارف علوی
اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کو مفت اور جلد حل کیا جائے، وفاقی محتسب کا عوام کو انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ہے، جمعرات کو صدرڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ،صدرکو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی محتسب کا عوام کو انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ہے، صدر مملکت نے وفاقی اداروں کے خلاف عوام کی شکایات جلد دور کرنے پر ادارے کی تعریف، چائلڈ لیبر اور بچوں کے خلاف تشدد روکنے پر کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ عوام تک ادارے کی پہنچ بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔
عارف علوی