وزیر اعظم 6اکتوبر کو 2روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

وزیر اعظم 6اکتوبر کو 2روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان 6اکتوبر کو 2روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے، وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت اور سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کو مطابق وزیر اعظم خان 6اکتوبر کو 2روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے، وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا بلوچستان کا پہلا دورہ ہے، وزریراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سینٹ ، قومی و صوبائی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ آخر -