سربراہ ادارہ منہاج الحسین علامہ محمد حسین اکبر کی وفاقی وزیر مذہبی امورسے ملاقات

سربراہ ادارہ منہاج الحسین علامہ محمد حسین اکبر کی وفاقی وزیر مذہبی امورسے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )سربراہ ادارہ منہاج الحسین و چےئرمین جعفریہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن آف پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے گزشتہ روزاسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور محرم الحرام کے حوالے سے امسال درپیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لیے سفارشات پیش کیں،حج کے حوالے سے شیعہ حج کمپنیوں کو در پیش مسائل و مشکلات اور زائرین کربلا کے مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال کیا اور کربلائے معلی،نجف اشرف،مشہدمقدس میں پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی طور پر دفاتر قائم کرنے کی سفارش کی اور باہمی ملاقاتوں کے سلسلہ کو بین المذاہب اور ہم آہنگی کے لیے جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور مسائل کو باہمی مشورہ کے ساتھ حل کرنے کے لیے آئندہ بہت جلد تفصیلی ملاقات کا پروگرام طے پایا ،اس سے پہلے جتنے بھی عزاداروں کے خلاف مقدمات درج کیے یا کالے قانون عزا داری کو روکنے کے لیے بنائے اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے پر تفصیلی گفتگو کی اور انشاء اللہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے ،وفاقی وزیر نے علامہ محمد حسین اکبر کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا اور باہمی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا اور ماضی میں کئی ایک جو ایک باہمی بین الاقوامی کانفرنس کے سفر اور پاکستان مشترکات کے لیے کام کرنے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ان کو ازسر نوجائزہ لینے ایک اور ملاقات کا پروگرام طے پایا ،علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے ادارہ منہاج الحسین کی مطبوعات اور تالیفات کا ایک گفٹ پیک وفاقی وزیر کی خدمت میں پیش کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -