فیس بڑھانے پر پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج ، پولیس کا لاٹھی چارج ، زرداری بلاول کی مذمت

فیس بڑھانے پر پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج ، پولیس کا لاٹھی چارج ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (آ ئی این پی)پشاور یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا نے مظاہرہ کیا، پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر ان کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا، جمعرات کو پشاور یونیورسٹی میں طلبا نے فیسوں کے خلاف احتجاج شروع کیا تو انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی طلبا زخمی ہوگئے جب کہ احتجاج کرنے والے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کی جانب سے بعض شعبہ جات میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا کا مؤ قف سن کر معاملات حل کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن دھرنے کی آڑ میں سیاسی اہداف حاصل کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، عدم تشدد، برداشت اور جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ یونیورسٹی میں دفعہ 144 نافذ تھی، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے، دفعہ 144 پر عمل درآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے تیار ہیں۔
طلبہ احتجاج

اسلام آ با د (آ ئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئر مین پیپلز پا رٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور یو نیو رسٹی کے طلباء پر پو لیس کے تشدد کی شد ید مذ مت کی ہے،سابق صدر کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے مستقبل کے معماروں پر تشدد افسوسناک ہے ،طلبہ پر تشدد نے سفاک تبدیلی کا پردہ چاک کردیا ہے، دھرنہ دینے والوں سے پرامن مظاہرے برداشت نہیں ہوتے ۔،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کرنے والے پہلے سستی تعلیم تو دیں ۔علاوہ ازیں بلاول پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج طلبہ کا جمہوری حق ہے،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنی مسلسل ناکامیوں کا بدلہ طلبہ اور نوجوانوں سے نہ لیں،جامعہ پشاور کے طلبہ اور طالبات اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے تھے،گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے اور فیس کم کی جائے،زخمی طلبہ کو بہتر علاج معالجے کی سہولت دی جائے، طلبہ پر وحشیانہ تشدد کرنے اور کرانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
زرداری ،بلاول

مزید :

صفحہ آخر -