افغانستان ، جھڑپ اور زمینی ، فضائی آپریشن 8پولیس اہلکار 10طالبان ہلاک کوہاٹ؍

افغانستان ، جھڑپ اور زمینی ، فضائی آپریشن 8پولیس اہلکار 10طالبان ہلاک کوہاٹ؍

  

کابل(این این آئی) افغانستان میں جھڑپ اور زمینی و فضائی آپریشن کے دوران 8 پولیس اہلکارجبکہ طالبان اور داعش کے16 جنگجوؤں سمیت کل 24 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں پولیس کا ایک مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔سرحدپار سے افغان میڈیا کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی صوبہ سمنگان کے ضلع درہ ساف پایاں کے بلغی نامی گاؤں میں طالبان نے گزشتہ شب پولیس کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس سربراہ الماس کے مطابق اس جھڑپ میں بائی میراد نامی پولیس کا مقامی کمانڈربھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ مقامی پولیس سربراہ کے مطابق اس جھڑپ میں چارطالبان بھی ہلاک ہوگئے۔ادھر صوبہ ننگر ہار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق افغان ملٹری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع شیرشاد کے علاقے کڈی خیل میں افغان سپیشل فورسز نے زمینی و فضائی آپریشن کرکے چھ طالبان کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ضلع پچاگام میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں داعش کے چھ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغانستان

مزید :

صفحہ آخر -