ہوٹل فائرنگ کیس، زین علی کی عبوری ضمانت خارج ،ملزم عدالت سے فرار

ہوٹل فائرنگ کیس، زین علی کی عبوری ضمانت خارج ،ملزم عدالت سے فرار

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عبدالقیوم خان نے پھجا سری پائے کے ہوٹل پرفائرنگ کیس میں ملزم زین علی کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پھجا سری پائے ہوٹل (ٹبی سٹی )میں فائرنگ کیس میں ملوث زین علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا،عدالت نے وکلا ء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جوبعد میں سنا دیاگیا ۔

جس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی، ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا اور باہر سے ہی فرار ہوگیا،ملزم کے خلاف تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے،یہ مقدمہ ہوٹل کے مالک تنزیل احمد کی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -