قصور میں وکلاء کیخلاف مقدمات درج ہونے پر لاہور کی عدالتوں میں ہڑتال

قصور میں وکلاء کیخلاف مقدمات درج ہونے پر لاہور کی عدالتوں میں ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)قصور میں وکلاء کے خلاف مقدمات درج کرنے پر لاہور کے وکلاء نے ہڑتال کی ، وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جسے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ جج صاحبان اہم مقامات کی سماعت اپنے چیمبرز میں کرتے رہے ،متعدد کیسوں میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں،سائلین کا کہنا تھا کہ روز روز ہڑتال سے مقدمات کے فیصلے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ وکلاء کا کہنا ہے کہ وکلاء کے خلاف جھوٹے مقدمات درج ہوں گے تووہ ہڑتال کریں گے ،وکلاء کو انصاف نہیں ملے گا تو وہ سائلین کو انصاف کیسے دلا سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -