2منشیات فروش گرفتار،زہریلی شراب برآمد،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ اور اسلا م پورہ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 2گرفتار، تھانہ بادامی باغ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش طالب عرف غالب کے قبضہ سے بھاری مقدار دیسی زہریلی شراب برآمد کرکے 9سی کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا، تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کے دوران علاقہ میں شراب سپلائی کرنے والے نوید نامی شخص کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔