لیبارٹری اسسٹنٹ کی سینارٹی لسٹ انٹر نٹ ویب سائیٹ پر جاری

لیبارٹری اسسٹنٹ کی سینارٹی لسٹ انٹر نٹ ویب سائیٹ پر جاری

  

مردان(بیورورپورٹ) محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن صوبہ خیبر پختون خوا نے لیبارٹری اسسٹنٹ کی سینارٹی لسٹ انٹر نٹ ویب سائیٹ پر جاری کردی ہے۔لیب اسسٹنٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عزت محمد کے مطابق اگر کسی بھی فرد کی سینارٹی لسٹ میں کوئی اعتراض ہو یا کمی بیشی ہو تو وہ 15دن کے اندر اندر اپنے پرنسپل اور ڈی ای او زکے ذریعے متعلقہ کوارٹر تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ 15دنوں کے بعد فائنل سینارٹی جاری کردی جائے گی جس کے بعد کوئی کریکشن یا اعتراضات قابل قبول نہیں ہوگی اور نہ کسی کی اعتراض یا کریکشن کی قانونی حق ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -