کنٹونمنٹ بورڈ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد انفورسمنٹ سٹاف تعینات

کنٹونمنٹ بورڈ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد انفورسمنٹ سٹاف تعینات

  

پشاور(سٹی رپورٹر ) کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صدر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد انفورسمنٹ سٹاف تعینات کردیا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے صدر روڈ ‘ سٹیڈیم چوک ‘ فوارہ چوک کا دورہ کیا اور دکانوں کے باہر رکھا گیا تجاوزات کی زد میں آنے والے سامان ضبط کرلیا جبکہ فٹ پاتھ اور صدر روڈ کو عام آمد ورفت کیلئے کلےئر کردیا ۔ کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ کینٹ کے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشنز مختلف اوقات میں بدستور جاری ہیں کسی کو بھی دکانوں کے باہر اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -