جڑانوالہ، ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا

جڑانوالہ، ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا

  

جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا ، حادثہ تھانہ ستیانہ کی حدود میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 33گ ب کا رہائشی نوجوان فہد منظور موٹر سائیکل پر ستیانہ سے واپس گھر کی جانب آرہا تھا کہ گاؤں کے سٹاپ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک ڈرائیور نے کچل ڈالا۔ جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فہد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -