پنجاب ہائی وے پٹرول کا اجلاس،سہ ماہی کار کردگی کا جائزہ

پنجاب ہائی وے پٹرول کا اجلاس،سہ ماہی کار کردگی کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی ہدایت پرڈی آئی جی پٹرولنگ سُہیل اخترسکھیرا کی سربراہی میں پنجاب ہائی وے پٹرول کا اعلیٰ سطحی اجلاس سی پی او میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ریجنل ایس پی اور ضلعی ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔اجلاس میں پٹرولنگ پولیس کی سہ ماہی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی پٹرولنگ سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس بہت اچھی فورس ہے ،پٹرولنگ پولیس میں تمام اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جو مہذب اور خوش اخلاق ہیں، پٹرولنگ پولیس کو فیلڈ ڈکلئیر کیا گیا ہے جس سے ملازمین کی ترقی میں حائل رکاوٹ دورہو گئی ہے اور ملازمین بھی جوش وخروش سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو دل کھول کر انعامات دیں، ہماری کارکردگی ہی ہماری ریپوٹیشن ہے۔ شاہرات پر مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں اور اپنا روّیہ درست رکھیں یہی ہماری کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا دائرہ کار تمام شاہرات تک بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے ۔

مزید :

علاقائی -