جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئیسنٹرل پولیس آفس میں تقریب تقسیم انعامات

جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئیسنٹرل پولیس آفس میں تقریب تقسیم انعامات

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزاکے عمل کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پرجہاں احتساب اور سزاؤں کا نظام موجود ہے وہیں چوروں، ڈاکوؤں اور سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افسران واہلکاروں کودوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں آئی جی پنجاب محمد طاہر نے صوبے کے 10 اضلاع سے تعلق رکھنے والے82 افسران واہلکاروں میں دوران ڈیوٹی فرض شناسی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر سی سی ون سرٹیفیکیٹس اور 40لاکھ سے زائد انعامی رقم تقسیم کی ۔انعام حاصل کرنے والوں میں 27انسپکٹرز، 23سب انسپکٹر، 14اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، جبکہ18ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل تھے ۔ آئی جی پنجاب نے صوبے بھر سے آئے ہوئے افسران و اہلکاروں سے انکے مسائل بھی سنے اور پیشہ ورانہ امور کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں ۔

مزید :

علاقائی -