10جواری رنگے ہاتھوں گرفتارجواء پر لگی رقم برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ داتا دربار اور تھانہ غازی آبادپولیس کی کارروائی کرتے ہوئے 10جواری گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے،تفصیلات کے مطابق تھانہ داتا دربار پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 7جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے اور داؤ پر لگی رقم برآمد کرکے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
،تھانہ غازی آباد پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جواء کھیلتے ہوئے سکندر علی، شعیب اور مراتب نامی افراد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 42000روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔