چائنہ ویزہ کی فیس کم کرانے کا وعدہ پورا کر دیا،عظمت شاہ
لاہور(کامرس رپورٹر)سینئر تاجر رہنما لاہور بزنس مین فرنٹ سید عظمت علی شاہ نے لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخاب میں چائنہ کے ویزہ کی غیرقانونی فیس 42 ہزار سے 2500 روپے کروانے پر چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ چوہدری امجد علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں ہم نے انتخابات میں کئے ہوئے وعدوں کو پورا کردیا ہے ۔