باوقار قوم بننے کے لئے استاد کی عزت کرنا ہو گی،خالد ندیم مغل

باوقار قوم بننے کے لئے استاد کی عزت کرنا ہو گی،خالد ندیم مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)باوقار قوم بننا ہے تو اُستاد کی عزت کی جائے ،اساتذہ کو عزت وتکریم سے محروم کرنے والی قومیں جہالت ،غربت کے گڑھے میں گر جاتی ہیں ،پاکستان کے موجودہ مسائل اور بحرانوں کے شکار ہونے کی ایک بڑی وجہ اُستاد کو عزت نہ دینا ہے ،پاکستان کے اساتذہ سیلوٹ کے مستحق ہیں جو تمام تر معاشی مسائل اور حکومتوں کی ناانصافیوں کے باوجود اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں ۔


ان خیالات کا اظہار نئی روشنی ویلفےئر فاؤنڈیشن کے چےئر مین خالد ندیم مغل نے ’’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے‘ تعلیم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے۔

‘ اساتذہ قوم کے محسن اورہمارا افتخار ہیں ان کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں، اُستاد کے مقام اور مرتبے کو بحال کرنے کیلئے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاجبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی روش تبدیل کرکے اُستاد کو اس کا حقیقی مقام دیں۔