ملکی مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے عطاکردہ نظام میں ہے،ذکر اللہ مجاہد

ملکی مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے عطاکردہ نظام میں ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ ملک و قوم کے مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ نظام میں ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پی پی 161 میں تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پی پی 161 اکرم شاہین ، وائس چیئر مین چوہدری عبدالقیوم و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ٹیکسز کی آڑ میں مہنگائی بم گرا کرغریب عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

پی ٹی آئی حکومت اپنے تمام انتخابی دعوؤں اور وعدوں کی پاسداری کرنے میں ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔

، ہر ہفتے غریب عوام کی گردن پر مہنگائی کی تیز تلوار سے وار کیا جارہا ہے سبزیاں ، پھل ، دالیں ، آٹا ، گھی ،گوشت اور دوسری اشیائے خوردنوش عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں ۔ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور ان کے قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے جبکہ کاروبار ی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -