چاشت کے نوافل پورے بدن کا صدقہ ادا کرنے کے برابر ہیں،مسعود صدیقی

چاشت کے نوافل پورے بدن کا صدقہ ادا کرنے کے برابر ہیں،مسعود صدیقی

  

لاہور( )تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے ہفتہ وار تربیتی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نماز تہجد کے وقت دورکعت نفل اداکرنا دنیا کے تمام خزانو ں اورانعامات سے بہترہیں۔انہو ں نے کہ خالص اللہ تعالیٰ کی رضا اورمحبت میں چاشت کے دورکعت نفل پڑھنا پورے بدن کاصدقہ اداکرنے کے برابرہے یعنی صبح آٹھ بجے کے بعد سے لیکر بارہ بجے زوال تک یہ نماز چاشت اداکی جاتی ہے ۔

حضورنبی کریم ﷺ نے اپنے ایک صحابیؓ کویہ نصیحت فرمائی کہ انسان کے وجودمیں 360جوڑہیں اوران تمام جوڑوں کاصدقہ یعنی پورے وجود کاصدقہ اداکرناہوتو نماز چاشت کے دورکعت نفل اداکرلیاکریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -