حکومتی اقدامات کے باعث مجموعی طور پر مہنگائی میں ہزار گنا اضافہ ہوچکا ، اشرف بھٹی

حکومتی اقدامات کے باعث مجموعی طور پر مہنگائی میں ہزار گنا اضافہ ہوچکا ، اشرف ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کی گئی مہنگائی کی وجہ سے عوام براہ راست متاثر ہورہے ہیں اور مجموعی طور پر مہنگائی میں ہزار گنا اضافہ ہوچکا ہے اور یہ اضافہ براہ راست عام اور غریب افراد پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت کے پاس برسر اقتدار آنے کے بعد اپنے دعووں کے مطابق مہنگائی وغیرہ پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی بھی منصوبہ موجود نہیں ہے۔

اور نہ ہی اس وقت ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔ انہوں نے دعوے کئے تھے کہ عوام کو ریلیف دیں گے۔

مگر ابھی تک عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف نہیں دیا گیا ہے بلکہ عوام کی تو تکلیفوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -