یو ای ٹی لاہور میں آئی سی ٹی سکلز کے بین الاقوامی مقابلے

یو ای ٹی لاہور میں آئی سی ٹی سکلز کے بین الاقوامی مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یو ای ٹی لاہور میں الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس کے زیر انتظام آئی سی ٹی سکلز کے بین الاقوامی مقابلے کے بارے میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ طلباو طالبات کو مقابلہ میں شرکت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دی گئی۔ مقابلہ کے پہلے مرحلہ میں پاکستان میں فتح حاصل کرنے والے چھ طالبعلموں کو موبائل فون اور دوسرے قیمتی تحائف سے نوازا جائے گا۔

اور ہواوے کمپنی میں نوکریاں بھی دی جائیں گی۔ان جیتنے والے طلبا کو چین میں حتمی مقابلہ کے لئے مدعو کیا جائے گاجس کے تمام اخراجات ہواوے ٹیکنالوجی برداشت کرے گی۔ فائنل جیتنے والے خوش نصیب کو تیس ہزار امریکن ڈالرز کا انعام بھی دیا جائے گا۔