رفاہ یونیورسٹی میں اوپن ہاؤس،طلبہ کو مختلف کورسز سے آگاہی دی گئی

رفاہ یونیورسٹی میں اوپن ہاؤس،طلبہ کو مختلف کورسز سے آگاہی دی گئی

  

لاہور(پ ر) رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف کلینیکل اینڈ پروفیشنل سائیکالوجی (RICPP)کی جانب سے طلباء کو رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں متعارف کروائے گئے کورسز کے بارے میں آگاہی کے لیے اوپن ہاؤس 2018کا اہتمام کیا گیا۔ رفاہ یونیورسٹی میں متعارف کروائے گئے پروگرامز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے طلباء کی ایک کثیر تعداد نے اوپن ہاؤس میں شرکت کی۔۔شعبہ سائیکالوجی کے قائم مقام سربراہ خاور بلال اور ہیڈ سٹوڈنٹ سروسز عنیب نے شرکاء سے خطاب کیا اور سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -