حکومت کے پاس تجارتی خسارے پر قابو پانے کا کوئی منصوبہ نہیں،شہباز محمود بھٹی

حکومت کے پاس تجارتی خسارے پر قابو پانے کا کوئی منصوبہ نہیں،شہباز محمود بھٹی

  

لاہور(پ ر )پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ این اے 124 شہباز محمود بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مہنگائی اور تجارتی خسارے پر قابو پانے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے ماسوائے اس کے مختلف قسم کے ٹیکسوں میں اضافہ کردیا جائے۔ حالیہ دنوں میں ٹول پلازوں، دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے، کھاد کی قیمتوں، ایل بی جی کی قیمتوں کے علاوہ نادرا کی فیسوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ان اضافوں کے بعد عوام براہ راست متاثر ہورہے ہیں اور مجموعی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوچکا ہے۔

اور یہ اضافہ براہ راست عام اور غریب افراد پر کیا گیا ہے اور وہ اس سے براہ راست متاثر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس برسر اقتدار آنے کے بعد اپنے دعووں کے مطابق مہنگائی وغیرہ پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کا کا کوئی بھی منصوبہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس وقت ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -