لاہور لیڈز یونیورسٹی میں تین روزہ کتاب میلے کا آغاز
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کتاب طالبعلموں کی بہترین ساتھی ہے۔اس سے فہم اور ادراک میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے مرکزی کیمپس میں سالانہ کتاب میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب پڑھنے کے رحجانات میں کمی کے ماحول میں اس طرح کے کتاب میلے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ کتب بینی سے بین الاقوامی تحقیق اور ٹرینڈز کے بارے میں آگاہی ہوتی ہے۔ کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ، ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد گورائیہ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز تنویر عباس تابش،نعیم سرور و دیگر بھی موجود تھے۔
نامور پبلشرز کے سٹالز میں صحافت، بزنس، کمپیوٹر سائنس، سائیکالوجی، قانون، اردو،سوشیالوجی ، تاریخ اور مشہور شخصیات کی بایوگرافی سمیت ہزاروں کتابیں سجائی گئی ہیں۔
۔ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد کے ساتھ فیکلٹی ممبران نے بھی بک فئیر کا وزٹ کیا۔ کتاب میلہ تین دن جاری رہے گا۔