موجودہ حکومت کے پاس کوئی بھی معاشی منصوبہ نہیں،عزیز الرحمن چن

موجودہ حکومت کے پاس کوئی بھی معاشی منصوبہ نہیں،عزیز الرحمن چن

  

لاہور( پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی بھی معاشی منصوبہ نہیں اور یہ معاملات کو اسی طرح جوڑ توڑ کر چلا رہی ہے جس طرح سابق حکومت نے چلائے تھے۔یعنی جب ضرورت پڑی تو کسی بھی چیز یا سروسز کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ضرورت پوری کرلی جائے اور اس پر کچھ بھی نہ سوچا سمجھا جائے کہ حالات کو کس طرح قابو میں لایا جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جلد ہی آئی ایم ایف کے پاس جانے والی ہے اور جب آئی ایم ایف کے پاس جائے گی تو سب سے پہلے اس کو ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قیمت میں کمی کرنا ہوگی۔

اور اس کے بعد بجلی، گیس ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا جس سے آنے والا مہنگائی کا طوفان موجودہ حکومت کے دور میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -