پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر ریاستی طاقت بلا جواز ہے،انجمن طلبہ اسلام
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل تنویر حسین اسدی اور دیگر رہنماؤں راجہ منصور اقبال ،حافظ غلام محی الدین اویسی ، ملک ثاقب اعوان ،حسنین مصطفائی ،سیدوقار علی شاہ ، محمد اکرم رضوی ،عامر اسماعیل ،ملک خرم شہزاد اور یگر نے اپنے مشترکہ بیان میں پشاور یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کے طلباء پرریاستی طاقت کا استعمال بلاجواز ہے ۔