حلقہ این اے131انتخابی ریلی کے دوران متوالوں اور کھلاڑیوں میں تصادم ، ایک زخمی

حلقہ این اے131انتخابی ریلی کے دوران متوالوں اور کھلاڑیوں میں تصادم ، ایک زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) حلقہ این اے 131کے علاقہ فیکٹری ایر یا چو نگی امر سدھو میں انتخابی ریلی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کا رکنو ں میں تصادم سے مسلم لیگ( ن) کا ایک کا رکن زخمی ہو گیا، وقو عہ کی اطلاع پا کر پو لیس کے اعلی افسران بھی مو قع پر پہنچ گئے۔ پو لیس کے مطابق شیخ برادری کا آپس میں معمولی جھگڑ ا ہو اہے ، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے واقعہ کے ذمہ داروں کیخلا ف مقد مے کے اندر ا ج کی درخواستیں بھی دید ی ہے ، تا ہم آخری اطلاع آ نے تک مقد مہ درج نہیں ہوا تھا ،بتایا گیا ہے گزشتہ رات مسلم لیگ (ن) کے کا ر کنوں نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی ریلی نکا لی گئی تھی جس کی قیادت وہاں سے الیکشن میں حصہ لینے والے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کر رہے تھے جب یہ ریلی ن لیگ کے کا رکنوں کے مطا بق چو نگ امر سدھو پہنچی تو وہاں پی ٹی آئی کے کا رکنوں شیخ جھارا پہلوان اور ان کے بھائیوں نے ریلی کے شر کا پر فا ئر نگ کر دی جس سے ریلی میں موجودجنر ل کو نسلر شیخ منیر کا بھتیجا حافظ نعمان زخمی ہو گیا ،(ن) لیگ کے کا رکنوں کے مطابق اسے تشویش نا ک حالت میں جنر ل ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے ۔اس کے سر پر چوٹ آئی ہے ۔ ایس ایس پی آپر یشن اسد سر فر ا ز نے روز نا مہ پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا وقوعہ کے اصل حقائق چیک کر نے کیلئے ایس پی کینٹ آصف امین کو موقع پر بھجوایا ہے جبکہ ایس پی کینٹ اور ایس ایچ اوفیکٹری ایر یا انسپکٹربہار حسین نے بتایا فائر نگ والی با ت جھوٹ ہے جھگڑنے والے شیخ ہیں اور ان کے مابین اطلا ع ملی ہے کہ صلح ہو رہی ہے کا رروائی کیلئے انہیں کسی نے درخواست نہیں دی ، تاہم جو بھی درخواست دے گا قانون کے مطابق کاررائی کی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -