میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

  

 اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ، بدعنوان عناصر سے اب تک 297ارب روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کرائے ۔ جمعرات کو نیب افسران سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا بدعنوان عناصر اور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کر یں گے ، افسر ا ن بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں ، بدعنوانی کیخلاف چین کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں ، سمجھوتے سے اقتصا د ی راہداری کے منصوبوں پر اعتماد مزید بڑھے گا ۔

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ اول -