پشاورمیں دہشتگردی ، راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر محافظ سمیت قتل

پشاورمیں دہشتگردی ، راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر محافظ سمیت قتل

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر اسماعیل درویش کو ان کے سرکاری محافظ سمیت قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پشاور کے علاقے اخون آباد میں گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسماعیل درویش اور ان کا سرکاری محافظ جاں بحق ہوگئے۔راہ حق پارٹی کے ترجمان کے مطابق اسماعیل درویش معائنے کے بعد کلینک سے گھر جارہے تھے دہشت گروں نے انہیں نشانہ بنایا۔خیال رہے اسماعیل درویش جماعت اہل سنت پشاور کے بھی ضلعی صدر تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

راہ حق پارٹی

مزید :

صفحہ اول -