پاک عرب ہاؤسنگ سکیم سکینڈل سوسائٹی کا مالک عمار گلزار گرفتار

پاک عرب ہاؤسنگ سکیم سکینڈل سوسائٹی کا مالک عمار گلزار گرفتار

  

لاہور ( خبرنگار) نیب نے پاک عرب ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں سوسائٹی کے مالک عمار گلزار کو گرفتار کر لیا، ملزم پر غیر قانونی بلاک بنا کر شہریوں کو لوٹنے کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک عمار گلزار کو گرفتار کر لیا ہے۔ عمار گلزار کو ان کے گھر سے نیب نے گرفتار کیا۔ عمار گلزار پاک عرب ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں ملوث تھا۔ذرائع کے مطابق پاک عرب سوسائٹی انتظامیہ نے مبینہ جعلسازی سے 1500 کنال کے بجائے کاغذوں میں 52 سو کنال زمین شہریوں کو فروخت کر دی تھی۔ ایف ون، ٹو، تھری، سی پرل اور دیگر غیر قانونی بلاک بنا کر شہریوں کو لوٹا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -