نئے مجوزہ بلدیاتی نظام کیخلاف بلدیاتی نمائندوں کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ

نئے مجوزہ بلدیاتی نظام کیخلاف بلدیاتی نمائندوں کا پنجاب اسمبلی کے باہر ...

  

لاہور(دیبا مرزا سے)مسلم لیگ ن کی جانب سے نئے مجوزہ بلدیاتی نظام کے خلاف لارڈ میئر لاہورکر نل مبشر(ر) کی قیادت میں بلدیاتی نما ئندے میدان میں اتر آئے ، گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے مختلف اضلاع گو جرانوالہ،نا روال، قصور، ملتان ، ساہیوال ،سرگو دھااور دیگراضلاع سے آئے ہوئے500 کے قریب بلدیاتی عہدیداروں نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیاجس ڈپٹی میئرز ، چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلر اور مخصوص نشستوں کے ممبرز شریک تھے ۔ چیئر مینو ں کی جانب سے پنجا ب اسمبلی میں رکاوٹیں توڑ کر اسمبلی احا طہ میں دا خلہ کی کوشش کی گئی ،اور وزیر بلدیا ت عبدا لعلیم خان کے خلا ف نعرہ بازی کی گئی ۔۔تفضیلات کے مطا بق مو جو دہ بلد یا تی نظام 2013 ایکٹ کے تحت لایا گیا تھاجس کو اب وزیر بلد یا ت عبد العلیم خا ن کی جانب سے تبدیل کر نے کا عندیہ دیا جا چکا ہے ۔ اس نظا م کوبچانے کے لئے چئیرنگ کراس پر پنجاب اسمبلی کے یو نین کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلر اور مخصوص نشستوں کے ممبرز ڈپٹی میئر طا رق محمود ،چو ہدری بلا ل ، مہر محمو د، راشد کرا مت بٹ ، چو ہدری اعظم نمبردار،آصف میؤ ،ڈاکٹر لیا قت،اشتیاق سیفی،کاشف ستار،رانا احمد سعید، محمد سا جد چو ہا ن ،شمس بیگ،چو ہدری علی عمران ،چو ہدری عبا س،عا مر شوکت،شجا ع بٹ،رائے لیاقت،رائے شہزاد،غلا م حسین بھٹی، سمیع بٹ،داؤد خا ن،ارشد بیگ،اشتیاق گل،ملک طا رق اعوان ،با بر ایڈو کیٹ،چو ہدری غفور،چو ہدری اشرف،شفقت حسین (پینورا ما)چو ہدری طا رق،تنویر بٹ، حا جی یو نس،زاہد سرا،توصیف قریشی،ملک عبدامتین اعون،حا جی غلا م مرتضی،اکبر علی ،سلا مت کھو کھر،میا ں محمد کاشف،اسلم گل،محمد سیفی،محمد اظہر اقبا ل ، نبیلہ یا سمین، ممتاز رئیس ،شاہدہ ریا ض ،غزا لہ نصرت،حمیدہ ذولفقار،رخشندہ بیگم،نجمہ شریف ،شا زیہ بٹ،عفت، پروین بیگم ودیگر نے احتجا جی مظا ہرہ کیا۔ اس مو قع پر بلد یا تی نما ئندوں نے مو جو دہ حکو مت کے نعرہ با زی کی۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ بلد یا تی نظا م بہترین بلد یا تی نظا م ہے ۔اس نظا م کو تو ڑنا نہیں چا ہیے انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت محب وطن نہیں ہے نہ ہی ان کے پا س سو چنے کا ٹائم ہے اور نہ ہی ان کے پا س عمل کر نے کا ٹا ئم ہے ۔انہو ں نے کہا کہ آخریہ بلد یا تینظا م کو کیو ں ختم کر نا چا ہتے ہیں؟ اگر انہو ں نے اس میں ترا میم لے کر آنی ہے تو لے آئیں اور اگر انہو ں نے بلد یا تی نما ئندوں کو با اختیا ر کر نا ہے تو کر دیں لیکن اس نظا م کو تو ڑنے کی کو ئی ضروت نہیں ہے ،انہو ں نے کہا کہ اس نظا م کو ختم کر نے کا مقصد ان کا اپنے من پسند لو گو ں کو نوازا نا ہے ،ا نہو ں نے مزید کہا کہ ہم مو جو دہ حکو مت کے خلا ف احتجا ج کر تے ہیں اور اسی مقصد کے لئے یہا ں آئے ہیں ۔ اس مو قع پر روزنا مہ’’پا کستان ‘‘ سے گفتگو کر تے لارڈ میئر لاہورکر نل مبشر(ر) کا کہنا تھا کہ ہم آج پنجا ب اسمبلی کے باہر مجوزہ بلدیاتی نظام کے خلاف پر امن احتجا ج کیا ہے انہو ں نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی اس نظا م کو وقت سے پہلے ختم کر نے کی اجازت نہیں دے گے ،میئر لاہورمبشر جا وید نے کہا کہ مو جو دہ بلدیا تی نظا م کو کسی صورت بھی وقت سے پہلے ختم نہیں کر نے دیا جا ئے گا ،منتخب بلدیا تی نما ئندوں کو ان کی مدت پو ری کر نے دی جا ئے۔ہمیں نئے مجوزہ بلد یا تی نطا م کسی صورت قابل قبو ل نہیں ہے،احتجا ج کے لئے آئی خواتین ممبران کا بھی یہی کہنا تھا کہ ہمیں ہماری مدت پو ری کی جائے جو غریب ہمارے پا س اپنے مسا ئل کے حل کے لئے آتا ہے ہم اس کے مسا ئل کو اس نظا م کی وجہ سے ہی حل کر تے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہم خواتین بھی اپنی قیادت

مزید :

صفحہ اول -