ڈیرہ میں پولیس کا کریک ڈاؤن

ڈیرہ میں پولیس کا کریک ڈاؤن

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ایس ایچ او سٹی جاوید خان مروت کاچوگلیہ ،چمن چوک ، کمشنری بازاراورچھوٹابازارمیں پتنگ ،مانجھا، چرخی کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن‘6ہزار سے زائدپتنگیں ،مانجھااورسینکڑوں چرخیاں برآمد‘7ملزمان گرفتار‘الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی افتخارشاہ کی نگرانی میں سٹی پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایچ اوسٹی جاوید خان مروت کی قیادت میں پتنگ ،چرخی اورمانجھاکے خلاف بڑی کاروائی کی ۔ یہ کاروائی چھوٹابازار، چمن چوک ،محلہ گھوسائیانوالا ، چوگلیہ اورکمشنری بازارکے علاقوں میں کی گئی ۔ کاروائی کے دوران سٹی پولیس نے 6ہزار سے زائدپتنگیں ،6گٹوسے زائد مانجھا اوردرجنوں چرخیاں برآمدکرکے 7افراد کو گرفتارکرلیا۔ سٹی پولیس نے ان ملزمان کے خلاف 4قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -