پشاور ،ٹرانسپورٹرز کا نجی اڈوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور ،ٹرانسپورٹرز کا نجی اڈوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ٹرانسپورٹ برادری نے جی ٹی روڈ پشاور پر قائم نجی ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ ٹرانسپورٹ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور اور ٹریفک پولیس کی جانب سے غیرقانونی قائم نجی ٹرانسپورٹ اڈوں کے کارروائی نہ کرنے پر نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی ، متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نورمحمدمہمند، لوکل ٹرانسپورٹ صدر یارمحمد آفریدی، راولپنڈی اسلام ہائی ایس بکسہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عالم اور شاہین ٹرانسپورٹایسوسی ایشنکے جنرل سیکرٹری مرادخان نے کی جس ہمراہ جنرل بس سٹینڈ اور پشاور بس ٹرمینل سے چلنے والے گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے جنرل بس سٹینڈ سے ریلی نکال کر جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ صوبائی حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے آئندہ جمعرات تک تمام نجی اڈے بند کرے اور گورنمنٹ کے جنرل بس سٹینڈ اور پشاور بس ٹرمینل کے ٹرانسپورٹروں کے روزگار ٹھپ ہونے سے بچایا جائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نجی اڈے شیڈول ٹیکس نہیں ہے جبکہ سرکاری اڈے سے چلنے والے ٹرانسپورٹ بھاری بھرکم شیڈول ٹیکس دینے کے باوجود محکمہ ٹرانسپورٹ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ٹریفک پولیس غیر قانونی اڈوں کیخلاف کارروائی نہیں کررہی ہے ، نجی اڈوں سے ٹرانسپورٹکا کاروبار ٹھپ پڑگیاہے اور نجی اڈے مالکان بغیر ٹیکسوں کے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ تاہم جنرل بس سٹینڈ کے آؤٹ اور انٹری گیٹ پر مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام سے مسائل پیدا ہوگئی بعد میں مظاہرین پرامن طور منشتر ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -