بٹ خیلہ ،ممبران اسمبلی کی غفلت ،اربوں روپے کے منصوبے تاحال مکمل نہ ہوسکے

بٹ خیلہ ،ممبران اسمبلی کی غفلت ،اربوں روپے کے منصوبے تاحال مکمل نہ ہوسکے

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) مالاکنڈکے ممبران اسمبلی کے غفلت مالاکنڈمیں اربوں روپے کے منصوبے اٹھ سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکی حکومت کے اربوں روپے ضائع ہونے کاخدشہ تبدیلی کے دعویدارحکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈکے منتخب ممبران اسمبلی کے غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے اٹھ سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود سابقہ حکومت نے مالاکنڈکے عوام کے بہترسہولیات کے فراہمی کیلئے سترکروڑروپے کے گریوٹی سکیم اٹھ کروڑروپے کے لاگت سے ٹاون حال اٹھ کروڑروپے کے لاگت سے تھانہ تایورنیورسٹی روڈ اوراسی کروڑروپے کے لاگت سے زیرتعمیربٹ خیلہ ہسپتال کے بلڈنگ مکمل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے حکومت کے اربوں روپے ضائع ہونے کاخدشہ ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے تبدیلی کے دعویدارحکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ سابقہ دورحکومت میں شروع کردہ بڑے بڑے پراجیکٹ کوجلدازجلدمکمل کرکے حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہونے سے بچایاجائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -