راجہ بشارت سے تنازع ،سیمل کامران کی حمزہ شہبازسے مددکی درخواست

راجہ بشارت سے تنازع ،سیمل کامران کی حمزہ شہبازسے مددکی درخواست

  

لاہور( این این آئی)سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمل کامران صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف احتجاج کرنے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پہنچ گئیں ، اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو روک لیا ۔سیمل کامران نے کہا کہ میں اس ہاؤس کی رکن رہ چکی ہوں لیکن اسمبلی کی سکیورٹی مجھے یہاں کھڑا بھی نہیں ہونے دے رہی ۔ جس شخص کے خلاف میں عدالت میں ہوں اسے وزیر قانون بنا دیا گیا ہے مجھے کہاں سے انصاف ملنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ بطور قائد حزب اختلاف ایوان میں آواز اٹھائیں ۔

سیمل کامران

مزید :

پشاورصفحہ آخر -