مہمند ،دیرینہ دشمنی میں ایک جاں بحق ،دوسرا زخمی

مہمند ،دیرینہ دشمنی میں ایک جاں بحق ،دوسرا زخمی

  

مہمند( نمائندہ پاکستان)تحصیل پڑانگ غار میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق دوسرا زخمی۔ مقامی انتظامیہ نے ایک ملز م گرفتار کرلیا۔ تحصیل حلیمزئی میں پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی۔ مجروحین ہسپتال منتقل۔ قبائلی ضلع مہمند میں لوئر مہمند انتظامیہ کے مطابق بدھ کے روز تحصیل پڑانگ غار میں ریاض اور شفیق پسران نادر خان سکنہ زیارت کلی نے فائرنگ کرکے اختر ولد یار محمد سکنہ عمرزئی حال ڈاگی کورونہ پڑانگ غار کو قتل کرجبکہ شاکر ولد سیف الرحمن کو زخمی کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتی ہی لوئر مہمند انتظامیہ کے اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کر ایک ملزم شفیق کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ جبکہ زخمی کو ہسپتال پشاور ہسپتال منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں جمعرات کے روزاپر مہمند تحصیل حلیمزئی غیبہ پوسٹ خاپخ چوک کے قریب پک اپ کی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اصلت خان ولد عبدالرحمن زخمی ہوگیا۔ جنہیں فوری طبی امداد کی عرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے ڈرائیور کو پک سمیت موقعہ پر حراست میں لے کر غلنئی حوالات میں بند کر دئیے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -