صوابی ،جے یو آئی خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلیٰ نے رکنیت سازی کا افتتاح کیا

صوابی ،جے یو آئی خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلیٰ نے رکنیت سازی کا افتتاح کیا

  

صوابی(بیورورپوٹ)جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے سر پرست اعلی مولانا حمد اللہ جان باباجی آف ڈاگئی نے رکنیت کے فارم پُر کر کے رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس سلسلے میں ضلعی ناظم مولانا حسین احمد نے دارالعلوم مظہر العلوم ڈاگئی میں مولانا حمد اللہ جان باباجی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اس موقع پر مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی ، تحصیل امیر مولانا انور زیب ، مولانا مطہر شاہ ، مولانا مومن شاہ ، محمد آیاز ، شکیل محمد خان، محمد ناظم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے مولانا حمد اللہ جان باباجی نے ابتدائی رکنیت فارم پُر کر تے ہوئے علماء کرام ، عوام اور کارکنان جمعیت پر زور دیا کہ وہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے رکنیت سازی میں بھر پور حصہ لیں انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی آئینی حیثیت ہر صورت میں بر قرار رہے گی اور کوئی مائی کا لعل ان قوانین کو نہیں چھیڑ سکتا انہوں نے پاکستان میں جنس کی تبدیلی کی قانون کی مذمت اور اس پر آفسوس کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ اس قسم کے غیر شرعی اور غیر فطری قوانین اللہ پاک کی غضب کو دعوت دینا ہے انہوں نے کہا کہ علماء اور عوام پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ اور جدوجہد کے لئے کمر بستہ ہو جاے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -