ہنگو میں ڈر گ انسپکٹر کے چھاپے ،16 مقدمات درج 2 کیخلاف کارروائی کی سفارش

ہنگو میں ڈر گ انسپکٹر کے چھاپے ،16 مقدمات درج 2 کیخلاف کارروائی کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو (بیورورپورٹ)ڈرگ انسپکٹر کا ہنگو شہر میں میڈیکل سٹورز پر چھاپے۔ایک درجن سے زائد دوکانوں کا معائنہ کیا۔16 پر مقدمات درج جبکہ 2 کوغیر قانونی ادویات کی فروخت پر کاروائی کے لئے پرونیشل کنٹرول بورڈ کو سفارشات ارسال کر دئیے گئے۔ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان نے عملہ کے ہمراہ ہنگوشہر میں 18 میڈیکل سٹورز چیک کئے۔معائنے کے دوران دو میڈیکل سٹورز غیر قانونی ادویات کی فروخت پر پرونیشنل کنٹرول بورڈ کو کاروائی کے لئے سفارشات ارسال کر دی۔جبکہ 31 مختلف ادویات کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھیجوا دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل سٹورز میں غیر رجسٹرڈ ادویات اور دیگر خلاف ورزیوں پر 16 میڈیکل سٹورز پر مقدمات درج کر دی گئی ہے۔انہوں نے تمام ڈرگ فروخت کرنے دوکانوں کو خبردار کیا۔غیرقانونی ادویات،زائدامیعاد،غیر رجسٹرڈ اور غیر ملکی ادویات کی فروخت سے اجتناب کریں۔ڈرگ قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ڈرگ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔