صوابی ، رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ ، 2خواتین سمیت 3جاں بحق ، ایک زخمی

صوابی ، رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ ، 2خواتین سمیت 3جاں بحق ، ایک زخمی

  

صوابی( بیورورپورٹ)موضع سرد چینہ ضلع صوابی میں رشتہ کے تنازغہ پر اندھا دھند فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ فائرنگ سے ملزمان کا بھائی بھی زخمی ہو گیا۔ مقتولین میں ملزمان کی بہن کے علاوہ مقتولہ کی ساس اور شوہر بھی شامل ہیں ایس ایچ او یار حسین نگاہ حسین نے اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوران سرچ آپریشن ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ایک خاتون مسماۃ ( م) نے ایک شخص شہنشاہ کے ساتھ شادی کی تھی جس پر خاتون کے بھائی ناراض تھے اور جمعرات کی صبح ان کے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ملزما ن کی بہن مسماۃ (م) کے علاوہ گھر میں موجود مقتولہ کی شوہر شہنشاہ ولد سبز علی اور ساس زوجہ سبز علی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے اس دوران مبینہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا بھائی نیاز گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او نگاہ حسین موقع پر پہنچ کر نیاز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور مقتولین کے ورثاء کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان فضل آمین ، افسر اور نیاز کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -