پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کا ہنگامی اجلاس

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کا ہنگامی اجلاس

  

ہنگو(بیورورپورٹ ) پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کا ہنگامی اجلاس،یونین اختلافات پر اظہار افسوس،رہبر ہائیڈرو خورشید خان سے مرکزئی سطح پر اختلافات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل،محنت کشوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے ۔حیات وزیر بنگش کا اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کا ہنگامی اجلاس ڈویژنل چیئر مین حیات وزیر بنگش منعقد ہواجس میں ڈویژنل سکریٹری فرخ سیر،وائس چیئر مین جاوید اقبال،ٹل سب ڈویژن کے چیئر مین حاجی جاوید،استرزئی سب ڈویژن چیئر مین جاوید حسین،آر او آفس کے سلیم بیگ اور شاہ نور زمان بنوچی،وایس چیئر مین اسحاق اورکزئی،عثمان علی استرزئی سب ڈویژن وائس چیر مین اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مرکزئی اور صوبائی سطح پر یونین اختلافات پر افسوس کا اظہار کیا گیااور یونین بحران کو محنت کشوں کے لیے دل گرفتہ عمل قرار دیا گیا۔حاجی حیات وزیر بنگش نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خورشید احمد یونین کے قائداور محنت کشوں کے رہبر تھے،رہبر ہیں اور ہمیشہ قائد اور رہبر رہیں گے مگر افسوس ہے کہ انہوں نے یونین بحران کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا نہیں کیا۔ڈویثزنل چیئر مین حیات وزیر بنگش نے کہا کہ خورشید احمد ہمارے قائد ہیں اگر وہ صدقہ دل اور سنجیدگی سے کردار ادا کریں تو یونین کے قائدین کے اختلافات کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے کیونکہ ان کی موجودگی میں کسی عہدیدار میں یہ جرات نہیں کہ وہ انکار کر سکے۔اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے تمام مرکزئی اور صوبائی قائدین سے استدعا کی گئی کہ وہ متحد ہو جائیں اور وسیع تر یونین اور لیبر کے مفادات کے لیے ایک ہو جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -