کوہاٹ ،ہائیر سکینڈری سکول بلی ٹنگ میں ایف ایس سی کلاسز کا اجراء

کوہاٹ ،ہائیر سکینڈری سکول بلی ٹنگ میں ایف ایس سی کلاسز کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ) ضلع ناظم کوھاٹ نسیم آفریدی نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بلی ٹنگ میں ایف ایس سی کی کلاسز کا اجراء کردیا سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم کی مد میں تیس ارب سے زائد رقم خرچ کی ہے اور سکولوں کو بنیادی سہولیات کوالیفائیڈ سٹاف اور فرنیچر کی فراہمی سمیت سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا ان کاکہنا تھا کہ تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ہم اساتذہ کو معاشرہ میں باوقار مقام کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے نئے داخل ہونے والے طلبہ میں داخلہ فارم اور کتب تقسیم کیں تقریب سے پی ٹی آئی کوھاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد کرپشن اور جہالت سے پاک نیا پاکستان ہے اور ہماری سابقہ کارکردگی کی بدولت عوام نے کراچی سے خیبر تک ہم پر اعتماد کیا اور آج مرکز اور صوبے میں ہم اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے اور اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پا ک کرکے مکمل طورپرغیر جانبدار اور مضبوط بنائیں گے تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیراز احمد اور سکول پرنسپل محمدنوازآفریدی نے بھی خطاب کیا ضلعی ناظم نے سکول کے لئے آٹھ الیکٹرک کولر ‘سپورٹس فنڈز اور دیگر منصوبوں کی منظوری بھی دی اور اساتذہ میں تقرر نامے بھی تقسیم کئے۔