سی پیک گیم چینجر ،کسی کی شراکت داری پر اعتراض نہیں، ایرانی سفیر

سی پیک گیم چینجر ،کسی کی شراکت داری پر اعتراض نہیں، ایرانی سفیر

  

کو ئٹہ (آ ئی این پی)ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ چین پا کستان اقتصا دی را ہداری (سی پیک) گیم چینجر ہے،کسی کی شرکت داری پر کوئی اعتراض نہیں،یہ منصوبہ امن کا پیغام بھی دے رہا ہے، سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، دنیا جان چکی ہے کہ ترقی کا راستہ جنگ نہیں باہمی روابط ہیں۔جمعرا ت کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے تسلیم کیاکہ پاکستان اور ایران اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ، کچھ عناصر سرحد پار سے حملے کر کے دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں جب کہ عالمی طاقتیں مسلم ممالک کے اندرونی معاملات سے فائدہ اٹھا کر انہیں غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ہمیں اپنے مشترکہ دشمن کو پہچاننا ہوگا،ایران اور پاکستان دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں، خطے میں پائی جانے والی دہشت گردی سے دونوں ممالک نبردآزما ہیں۔ انھوں نے زور دیاکہ پاکستان اور ایران باہمی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -