منشا بم پولیس چھاپے کے دوران مزاحمت کے بعد فرار

منشا بم پولیس چھاپے کے دوران مزاحمت کے بعد فرار

  

لاہور( کرائم رپورٹر) قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والا منشاء بم پولیس کے چھاپے کے دوران مزاحمت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔سپریم کورٹ نے پولیس کو لاہور میں قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم دے رکھاہے اور اسی حکم کے تحت گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشاء بم نے گزشتہ رات بارہ سے ایک بجے کے درمیان اپنے ڈیرے پر آناہے اور اس کیلئے پولیس نے اپنے دو اہلکار وہاں پر تعینات کر دیئے ۔ایس پی صدر معاذ ظفر کا کہناہے کہ موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جب منشاء بم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ موجود گارڈز نے مزاحمت شروع کر دی اور منشاء بم پولیس ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو گیا ۔ تاہم منشاء بم کی گاڑی قبضے میں لے لی ہے، جلد منشاء بم بھی گرفتار ہو گا۔پولیس نے منشاء بم کے خلاف مزید چار مقدمات درج کر لیے ۔

منشا بم

مزید :

کراچی صفحہ اول -