صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی جانب سے 2271.334ملین کے پراجیکٹ کی منظوری

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی جانب سے 2271.334ملین کے پراجیکٹ کی منظوری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) نے2271.334 ملین روپے لاگت کے پانچ پراجیکٹس کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں مختلف شعبوں کے 8منصوبوں پر تفصیلی غوروخوض کے بعد 5 منصوبوں کی منظوری دی جبکہ ایک پراجیکٹ کو واپس لے لیا گیااور دو پراجیکٹس کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث مؤخر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع صوابی میں بنیادی مرکز صحت شیوہ کی دیہی مرکز صحت کی سطح پر درجہ بلندی اور نوشہرہ میڈیکل کالج نوشہرہ کے قیام کے منصوبے اور توانائی اور برقیات کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں سوات میں 84 میگاواٹ کے مٹلتان ہائیڈل پاور پراجیکٹ کیلئے اراضی کے خریداری کے منصوبے شا مل ہیں۔ جبکہ خزانہ کے شعبے میں" محکمہ خزانہ کے استحکام اور استعداد کار میں اضافہ" اور شہری ترقی کے شعبے میں "خیبر پختونخوا کے شہروں کی بہتری کے پراجیکٹ کیلئےPRFکے PCIIپراجیکٹ کی دھرائی "کے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -