وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے صدر نیشنل بنک آف پاکستان کی ملاقات

وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے صدر نیشنل بنک آف پاکستان کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے 100 دنوں کے پلان کے تحت درست سمت کا تعین کیا ہے جس پر عملدرآمد کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرزکو گائیڈ لائنز فراہم کی گئی ہیں۔خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت روایات کے برعکس عوام کی فلاح وبہبود اور معاشی خوشحالی کے حصول کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے بہتر نتائج بہت جلد عوام نمایاں طور پر محسوس کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر ناصر جمالی سے جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر نیشنل بنک کے صدر کے ساتھ باہمی مفاد کے فروغ اور صوبے کی مجموعی معاشی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں خیبر پختونخوا میں باہمی مفاد کے نئے شراکتی منصوبوں کو متعارف کرانے میں نیشنل بنک کے کردار کا جائزہ بھی لیا گیا۔صدر نیشنل بنک نے خیبر پختونخوا حکومت کی معاشی خود کفالت اورصوبے کی مجموعی ترقی کے لئے مرتب جامع حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے وزیر خزانہ کو یقین دلایا کہ نیشنل بنک آف پاکستان خیبر پختونخواکے عوام کی فلاح و بہبود اوراور صوبے کی اقتصادی ترقی کے لئے حکومتی کاوشوں کا نہ صرف خیر مقدم کرتا ہے بلکہ یہاں کے عوام کے بہتر مستقبل کے لئے اپنا بھرپور تعاون و کرداربھی ادا کرے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -