گورنر پنجاب سے لعل جوئیہ ‘ حاجی اکرم کی ملاقات ‘ سہیل نون کی حمایت کا اعلان

گورنر پنجاب سے لعل جوئیہ ‘ حاجی اکرم کی ملاقات ‘ سہیل نون کی حمایت کا اعلان

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی حلقہ 222ضمنی الیکشن تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون ، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کے ہمراہ لعل محمدجوئیہ، صنعتکار حاجی محمد اکرم ، عزیز رسول سندیلہ کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے لاہور میں ملاقات لعل محمد جوئیہ ، حاجی اکرم ، عزیز رسول سندیلہ نے تحریک انصاف کے امیدوار رانا سہیل احمد نون کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے با خبر ذرائع(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کے مطابق لعل محمد جوئیہ کو تحفظ جنگلی حیات کا ڈائریکٹر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے اسی وجہ سے لعل محمد جوئیہ اور دیگران نے رانا سہیل احمد نون کی حمایت پر راضی کر لیا گیا ہے تحریک انصاف کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار الیکشن لڑنے پر تا حال ڈٹی ہوئی ہیں اور بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلائے ہوئے ہے جس کی الیکشن مہم سابق رکن قومی اسمبلی رانا شوکت حیات نون بھی چلائے ہوئے ہیں اور اس صوبائی حلقہ میں قاسم عرف کاظم خان لنگاہ بھی آزاد امیدوار میدان میں ہیں جس کی کمپین مہدی عباس لنگاہ، دیوان عاشق بخاری ، سید جاوید علی شا ہ چلائے ہوئے ہیں شازیہ عباس کھاکھی اور رانا سہیل احمد نون ان دونوں امیدوار وں کے الیکشن لڑنے سے تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے جس سے تحریک انصاف کے امیدوار کو مشکلات کا سامنا ہے اگر تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے رانا سہیل نون، شازیہ عباس کھاکھی کو ایک دوسرے کے حق میں دستبردار نہ کرایا تو نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے ۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -