پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست گزار وں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست گزار وں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ عطائیوں کے کلینک سیل(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کرنے کے خلاف درخواستوں پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو حکم دیا کہ درخواست گزار وں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سجاد احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزاروں نے ٹیکنیشن اور ڈسپنسر کے ڈپلومے حاصل کر رکھے ہیں اورتمام درخواست گزار ہیلتھ کیئر کمیشن سے بھی رجسٹرد ہیں، درخواست گزاروں کے کلینک اور میڈیکل سٹورغیر قانونی طور پرسیل کر دیئے گئے ہیں،وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کے کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو حکم دیا کہ درخواست گزار وں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

فیصلہ کی ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -