20کروڑ ایڈوانس ادائیگی کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام
بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور ڈویژن عمران رضا نے کہا ہے کہ قومی خزانے سے 20کروڑ روپے مالیت کی سرکاری رقم کی ایڈوانس ادائیگی پر محکمہ انہار کے افسران جن میں پراجیکٹ منیجرمحمد اشرف، سابقہ چیف انجینئر زون بہاول پوروقار حسین، میاں محمد مسعود، سابقہ ایکسئن ایگزیکٹیو انجینئر ڈولف کینال ڈسٹرکٹ رحیم یار خاں مختار احمد دانش، ایم ڈی اریگیشن بہاول پور محمد ایاز خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
ملزمان کے خلاف زیر دفعہ409اور PCA۔5247کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور عمران رضا نے گزشتہ روز مقدمہ کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتائی۔ محکمہ اریگیشن کے حکام اورمیسرز خیبر گریس کنسٹرکشن کمپنی گورنمنٹ کنٹریکٹر نے منصوبہ تعمیر اور بحالی دیگی ڈسٹری سسٹم رحیم یار خاں میں ملی بھگت سے موبلائزیشن ایڈوانس کی مد میں 20کروڑ روپے کی سرکاری رقم کی ادائیگی کی ہے اور ابھی تک ٹھیکیدار نے موقع پر کوئی کام نہیں کیا ہے۔ یوں مذکورہ ملزمان اور ٹھیکیدار نے غیر قانونی طور پر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن بہاول پور میں یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 40/18کے تحت درج کیاگیا ہے اور یہ مقدمہ سرکل آفیسر انٹی کرپشن رحیم یار خاں محمد ارشد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
20کروڑ